شملہ،21ستمبر(ایجنسی) ہماچل پردیش میں بلاس پور کے قریب زیر تعمیر سرنگ کے جزوی طور پر منہدم ہو جانے سے اس کے اندر پھنسے ہوئے دو مزدوروں کو نو دنوں کی مشقت کے بعد آج نکال لیا گیا. وہیں تیسرے ورکرز کی تلاش کا کام جاری ہے جس کے اب بھی ملبے کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے. 200 گھنٹے کی محنت کے بعد انہیں
نکالنے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم کو کامیابی ملی ہے.
نئی دہلی سے بچاؤ مہم کی نگرانی کر رہے این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے بتایا کہ وہاں سے نکالے گئے دو مزدوروں کی شناخت منی رام اور ستیش تومر کے طور پر ہوئی ہے. تاہم تیسرے مزدور سے رابطہ نہیں ہو پایا ہے.